لاہور( این این آئی)لالی ووڈ سٹار میرا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں میر ا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ،جب فلم انڈسٹری میں کئی اداکارائیں موجود تھیںتب بھی میرے مقابلے کی کوئی اداکارہ نہیں تھی ،خود کو اب بھی فلموں میں ہیروئن کے کردار کے لئے فٹ سمجھتی ہوں ۔
ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ میں یہ بات دعوے سے کہہ سکتی ہوں کہ جس قدر لگن اور محنت کے ساتھ میں نے فلموں میں اداکاری کی ہے اس طرح دوسری کسی اداکارہ نے کام نہیں کیا ۔ میں کسی کو کمتر نہیں سمجھتی مگر سب کا اپنا اپنا معیار ہوتا ہے اور میں اپنا موازنہ اپنی ذات سے کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جب میری کوئی نئی فلم ریلیز ہوتی ہے تو خود سینما گھر جا کر اسے دیکھتی ہوں اور اپنی خامیاں تلاش کرنے کے بعد اگلے پراجیکٹ فلم میں انہیں دور کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔میرا نے کہا کہ ہمیں دنیا میں اپنا نام بنانے کے لئے پہلے خود سے مقابلہ کرنا پڑے گا اس کے بعد ہم کسی دوسرے ملک کو پچھاڑنے کے قابل ہو سکیں گے۔