ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ عامر خان میں فلموں کے ساتھ ساتھ خواتین کے انتخاب کا بھی بہترین سلیقہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب کے دوران کاجول نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ مسٹر عامر خان کے بارے میں ایک بات تو یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ ان کی پروڈکشن نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کا فلموں کے انتخاب میں بے حد عمدہ ذوق ہے اسی طرح خواتین کے معاملے میں بھی ان کا ذوق بہت اچھا ہے۔
اس موقع پر جوہی چالہ نے بھی مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ میرے پاس عامر خان کے بارے میں کہنے کے لیے بہت کچھ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر میں بولنا شروع کر دوں تو پوری شام انہی کی باتوں میں گزر جائے گی، کیونکہ میں عامر خان کو اس وقت سے جانتی ہوں جب وہ صرف اے کے تھے اور آج وہ کہاں سے کہاں پہنچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ عامر خان اور گوری سپراٹ 5 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔