صدر زرداری

امریکا ، ایران مفاہمتی یادداشت کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہوں، صدر مملکت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا ہے کہ امید ہے کہ یہ حتمی معاہدے کی راہ ہموار کرے گی اور خطے میں پائیدار امن کی بنیاد رکھے گی، پاکستان کو فخر ہے کہ اس نے اس مشکل دور میں مکالمے اور سفارت کاری کی حمایت کی۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت کثیرالجہتی تعاون مضبوط بنانے اور بات چیت سے تنازعات کے پرامن حل کو فروغ دینے کی طرف اہم قدم ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ دعاگو ہوں کہ یہ کوششیں خطے اور دنیا میں مزید امن، استحکام اور خوشحالی کا سبب بنیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں