میناکشی

اداکارہ میناکشی کا 30 سال بعد فلموں میں واپسی کا اعلان

ممبئی (شوبز نیوز ) لیجنڈ بھارتی اداکارہ اداکارہ میناکشی نے تقریبا 30 سال فلمی دنیا اور انڈیا سے دور گزارنے کے بعد نہ صرف واپس انڈیا کا رخ کیا بلکہ ایک بار پھر فلموں میں آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہ میناکشی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی آمد کا اعلان کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ میرے انسٹاگرام خاندان کو میرا پرخلوص نمسکار۔

میں آپ سب کی محبت، حوصلہ افزائی اور مسلسل حمایت کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔ 30 برس بعد میں اپنی کرم بھومی ممبئی واپس آگئی ہوں اور امید، جذبے اور مثبت سوچ کے ساتھ ایک بار پھر تفریح کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہوں۔دی انڈین ایکسپریس کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں بامعنی اور پراثر مواقع کی منتظر ہوں، چاہے وہ مرکزی کردار ہو، معاون کردار ہو یا مختصر رول ہو، میرے لیے کردار کا موثر ہونا زیادہ اہم ہے۔ میں فلموں اور او ٹی ٹی دونوں میں ایسے کردار کرنا چاہتی ہوں جو ایک فنکار کے طور پر مجھے چیلنج کریں اور میری صلاحیتوں کے نئے پہلوں کو سامنے لائیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں سشمیتا سین نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نیا اوتار میں واپسی کی ہے۔ ایسے میں میناکشی سے بھی امیدیں وابستہ کی جا سکتی ہیں۔میناکشی کی پوسٹ کے جواب میں ان کے مداحوں نے نہایت گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا۔ بیشتر تبصروں میں ان کی فلموں، رقص اور اداکاری کی یادیں تازہ کی گئیں اور انہیں دوبارہ پرد سیمیں پر دیکھنے کی خواہش ظاہر کی گئی۔ایک صارف نے لکھا کہ آپ کو ڈھیروں مبارکباد۔ ہم جلد ہی آپ کو دوبارہ فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

آپ کی واپسی کا بے صبری سے انتظار ہے۔ایک دوسرے نے لکھا کہ آپ ہماری پسندیدہ اداکاراں میں سے ایک ہیں۔ ‘دامنی’ اور ‘ہیرو’ آج بھی یادگار ہیں۔ آپ کو دوبارہ سکرین پر دیکھنا خوشگوار ہوگا۔البتہ چند لوگوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ بالی وڈ میں عمر رسیدہ اداکاراں کے لیے معیاری کردار محدود ہیں، لیکن اس کے باوجود اکثریت نے ان کی واپسی کو خوش آئند قرار دیا اور نیک خواہشات پیش کیں۔16 نومبر 1963 کو جھارکھنڈ کے شہر سندری میں پیدا ہونے والی میناکشی کا اصل نام ششی کلا شیشادری تھا۔ ان کے والد سرکاری ملازم تھے اور خاندان کا ماحول تعلیم و تہذیب سے آراستہ تھا۔

وہ کم عمری ہی سے کلاسیکی رقص میں گہرا شغف رکھتی تھیں۔انہوں نے بھارتی ناٹیم، کتھک، کچی پوڑی اور اوڈیسی جیسی رقص کی مختلف اصناف کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔ یہی فن بعد میں ان کی فلمی شناخت کا ایک اہم حصہ بن گیا۔ 1981 میں محض سترہ برس کی عمر میں انہوں نے مقابلہ حسن میں ایو آف انڈیا کا خطاب جیتا۔ اس کامیابی نے ان پر فلمی دنیا کے دروازے کھول دئیے۔ 1995 میں انہوں نے سرمایہ کاری کے شعبے سے وابستہ ہریش میسور سے شادی کرلی۔ شادی کے بعد وہ امریکہ منتقل ہوگئیں۔ اس وقت ان کے پاس کئی بڑی فلموں کی آفرز موجود تھیں، مگر انہوں نے خاندان کو ترجیح دی۔

ان کے دو بچے ہیں، بیٹی کیندرا اور بیٹا جوش۔ امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں آباد میناکشی نے خود کو گھریلو زندگی اور بچوں کی پرورش کے لیے وقف کر رکھا ہے۔انہوں نے فلمی دنیا سے دوری کے باوجود اپنے فن سے رشتہ منقطع نہیں کیا۔ انہوں نے امریکہ میں ہندوستانی کلاسیکی رقص کی تعلیم دینا شروع کی اور نئی نسل کو اپنی ثقافتی روایت سے جوڑنے کا کام کیا۔ ان کے رقص کے ادارے میں مختلف نسلوں اور قومیتوں کے طلبہ تربیت حاصل کرتے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں