رانا مشہود احمد

رانا مشہود احمد دانش سکولز اتھارٹی کے شریک رکن مقرر

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد دانش سکولز اتھارٹی کے شریک رکن مقرر ہو گئے۔رانا مشہود احمد خاں کی دانش سکولز اتھارٹی میں شمولیت کا نوٹیفکیشن جاریکر دیا، رانا مشہود احمد دانش سکولز اتھارٹی میں بطور شریک رکن شامل ہوں گے۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دانش سکولز کے وژن کو مزید موثر بنانے کیلئے کردار اور معیاری تعلیم اور نوجوانوں کی ترقی کے فروغ کیلئے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھاﺅ ں گا، دانش سکولز اتھارٹی میں شمولیت نوجوانوں اور تعلیم کو شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دے گی۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانا قومی ترقی کی بنیاد ہے، مستحق اور باصلاحیت طلبہ کو بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں