محمد اورنگزیب

ایران امریکا معاہدے میں کامیابی سفارتی کوششوں میں دوست ممالک کے مشترکہ عزم کا ثبوت ہے، وزیرخزانہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایران امریکا معاہدے میں کامیابی سفارتی کوششوں میں دوست ممالک کے مشترکہ عزم کا ثبوت ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل پر امریکا اور ایران کی قیادت نے اعتماد کا اظہار کیا،پاکستان جیسا منافع دنیا کے کسی ملک کی اسٹاک مارکیٹ میں نہیں، اعتماد کی بدولت پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلندیوں کی جانب بڑھ رہی ہے، بجٹ کے حوالے سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے،آئندہ مالی سال میں مزید معاشی بہتری کی توقعات ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی گھنٹی بجانے کی تقریب سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے چین کے دورے کے دوران سی پیک بی ٹو بی ہوگیا،پاکستان اور چین کے درمیان بی ٹو بی تعلقات میں روز بروز بہتری آرہی ہے۔انہوں نے کہا پاکستان سٹاک ایکسچینج پر سرمایہ کاروں کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے، سرمایہ کاروں کی جانب سے سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کارے سے انکے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج اس وقت کامیابی کی جانب رواں دواں ہے،اعتماد کے بدولت پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلندیوں کی جانب بڑھ رہی ہے ۔پاکستان جیسا منافع دنیا کے کسی ملک کی اسٹاک مارکیٹ میں نہیں ہے۔وزیر خزانہ نے کہاسروس لانگ مارچ منصوبے کے آغاز سے ہی اس کے ساتھ وابستہ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سروس لانگ مارچ کا تصور ابتداہی سے برآمدات پر مبنی تھا، کورونا وبا کے عروج میں سروس لانگ مارچ منصوبہ مکمل کیا گیا، سروس لانگ مارچ انجینئرنگ کا ایک شاندار شاہکار ہے، چینی ماہرین اور کارکنوں نے دن رات محنت کر کے منصوبہ مکمل کیا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ پیش ہو چکا اور پارلیمنٹ میں اس پر بحث جاری ہے، بجٹ نے سفر کی درست سمت کی نشاندہی کر دی ہے کہ پائیدار معاشی ترقی کیسے ہو گی، آئندہ مالی سال میں مزید معاشی بہتری کی توقعات ہیں۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقی کی سمت کی نشاندہی کر دی گئی ہے، بجٹ کے حوالے سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران امریکا معاہدے میں کامیابی سفارتی کوششوں میں دوست ممالک کے مشترکہ عزم کا ثبوت ہے، پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل پر امریکا اور ایران کی قیادت نے اعتماد کا اظہار کیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ایران اور امریکا جنگ بندی کے معاہدے پر جمعہ کو دستخط ہوں گے، پاکستان گزشتہ 3 ماہ سے اس معاہدے کی کامیابی کیلئے سفارتی کوششیں کر رہا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں