وزیرِ اعظم شہباز شریف

ایران امریکا معاہدے کی تقریب، وزیرِ اعظم شہباز شریف شرکت کریں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ایران اور امریکا کے مابین معاہدے کی تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ امریکا اور ایران معاہدے کی تقریب جمعہ کو جنیوا میں منعقد ہو گی۔

عرب میڈیا کے مطابق جمعے کے روز ایک ابتدائی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوں گے جس کے بعد ایران کے جوہری پروگرام، پابندیوں میں نرمی اور دیگر اہم معاملات پر 60 دن تک مذاکرات جاری رہیں گے۔

ایرانی اور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معاہدے کے تحت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں روک دی جائیں گی اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال ہو گی تاہم بعض امریکی رہنماﺅں نے خبردار کیا ہے کہ دونوں ممالک معاہدے کی مختلف تشریحات پیش کر رہے ہیں جس سے مستقبل میں نئے تنازعات جنم لے سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں