رابی پیرزادہ

رابی پیرزادہ بھی بڑھتی مہنگائی سے پریشان ‘ سب کو کمانے کا مشورہ دیدیا

لاہور (شوبز ڈیسک) سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ہوگئیں‘ سب کو کام کرنے کا مشورہ دیدیا۔

سوشل میڈیا پر سابقہ گلوکارہ نے ملک میں ہوش ربا مہنگائی کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں حیران ہوں، اب مہنگائی کے خلاف بولنے والے کہاں چلے گئے، جتنی مہنگائی ان تین مہینوں میں ہوئی ہے اتنی چار برسوں میں نہیں ہوئی، کیا پیٹرول، گیس اور بجلی کی قیمت بڑھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

رابی پیر زادہ نے کہا کہ جس طرح مہنگائی بڑھ رہی ہے، گھر کے ہر فرد کو کمانا چاہئیے، جو خواتین اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل سکتیں، ان کو میرا یہی مشورہ ہے کہ وہ سلائی کڑھائی کا کام سیکھیں، بیوٹیشن کا کام بھی سیکھ کر وہ اچھے خاصے پیسے کما سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں