پٹرول

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )امریکہ اور ایران کے مابین معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے ۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے، امریکی خام تیل 79 فی بیرل تک کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے، برطانوی برینٹ خام تیل 81 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ المی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتوں میں اضافے کے وقت یقین دہانی کرائی تھی کہ حالات معمول پر آتے ہی عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں