کوٹری: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے كہا ہے كہ ملک میں صدارتی نظام لانے میں كوئی قباحت نہیں، صدارتی نظام دنیا بھر میں رائج ہے اگر پاكستان میں نافذ ہوگیا تو جمہوریت كو كوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔
حضرت لعل شہباز قلندر ؒ كے سالانہ عرس كے افتتاح كے موقع پر میڈیا سے بات كرتے ہو ئے عمران اسماعیل كا كہنا تھا كہ صدارتی نظام سے متعلق بحث ومباحثہ ہونا چاہیے اور عوام كی خواہش كا احترام بھی كرنا ہوگا جس سے عوام كو فائدہ ہو وہ نظام آمریت سے بہتر ہوگا۔
گورنرنے كہا كہ سندھ كی معاشی صورتحال اتنی بھی بری نہیں جتنی سندھ حكومت واویلہ مچاكر این ایف سی ایوارڈ كا رونا روتی ہے درحقیقت سندھ كو این ایف سی ایوارڈ كے تحت حصہ مل رہا ہے اور سندھ كی معاشی صورتحال كافی بہتر ہے ۔
واضح رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان بھی صدارتی نظام کی حمایت کرچکے ہیں۔