وفاقی حکومت

وفاق کی جانب سے صوبوں سے نئے ترقیاتی ایجنڈے، پہلے منصوبوں پر عملدرآمد رپورٹ25جولائی تک طلب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاق نے صوبوں سے نئے ترقیاتی ایجنڈے اور پرانے منصوبوں پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی۔رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبائی منصوبہ بندی وزرا کا چوتھا اجلاس جلد طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا، پلاننگ کمیشن نے تمام صوبوں سے ورکنگ پیپرز فوری طلب کر لئے ۔

پلاننگ کمیشن نے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد رپورٹ 25 جولائی تک جمع کرانے کی ہدایت کی، تمام رپورٹس کا جائزہ اہم بین الصوبائی اجلاس میں لیا جائے گا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

صوبوں سے زرعی، صحت، ہیپاٹائٹس، ذیابیطس اور ماسٹر پلان سے متعلق فیصلوں پر پیش رفت طلب کی گئی، کیا زرعی، صحت اور برآمدات سے متعلق فیصلے صرف کاغذوں تک محدود رہے؟غیر قانونی ہاﺅ سنگ سوسائٹیز اور شہری پھیلا روکنے کے حکومتی دعوں کا کیا بنا؟۔وفاق نے ہیپاٹائٹس، ذیابیطس اور آبادی کنٹرول کے منصوبوں کی کارکردگی، کسانوں کو بیج، کھاد اور زرعی سہولیات کی فراہمی اور برآمدات بڑھانے کے ضلعی منصوبوں کی پیش رفت پر رپورٹ طلب کر لی۔پلاننگ کمیشن کے اجلاس میں ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے قومی منصوبے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں