اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے پاکستان مونومنٹ کا دورہ کیا جہاں فیڈرل کانسٹیبلری کے دستے نے ایرانی وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ایرانی وزیر داخلہ نے یادگارشہدا پر حاضری دی اور پھول رکھے،ایرانی وزیر داخلہ نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ایرانی وزیر داخلہ کو پاکستان مونومنٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی،سکندر مومنی نے یاد گارشہدا اور پاکستان مونومنٹ کی تاریخی اہمیت کو سراہا۔