لزبن(سپٔورٹس نیوز )پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر ایک ویڈیو لائک کرنے کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئے ۔شائقین نے نوٹ کیا کہ رونالڈو نے انسٹاگرام پر ایک ایسی ویڈیو کو لائک کیاجس میں فیفا پر ورلڈ کپ کے دوران ارجنٹینا کے حق میں جانبداری اور اسے فائنل تک پہنچانے میں مدد دینے کا الزام لگایا گیا تھا۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران ریفری کے بعض فیصلوں پر پہلے ہی سوالات اٹھائے جا چکے تھے جن میں مصر کے خلاف ایک متنازع فیصلہ بھی شامل تھا۔
اگرچہ فیفا نے ان الزامات پر کوئی باضابطہ مقف اختیار نہیں کیا تاہم سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث جاری ہے۔دوسری جانب فائنل میں اسپین نے اضافی وقت میں ارجنٹائن کو 0-1 سے شکست دے کر عالمی ٹائٹل جیت لیا۔میچ کے بعد ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ جھڑپ بھی ہوئی جس پر فیفا نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔اس کے نتیجے میں ارجنٹینا کے بعض کھلاڑیوں یا فٹبال ایسوسی ایشن کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ پرتگال کی ٹیم پری کوارٹر فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کے بعد باہر ہو گئی تھی جس کے بعد 41 سالہ رونالڈو نے تصدیق کی تھی کہ یہ ان کے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ مایوس ضرور ہیں لیکن پورے ٹورنامنٹ میں اپنی بھرپور کوشش کرنے پر مطمئن ہیں جبکہ مستقبل کے بارے میں فیصلہ بعد میں کریں گے۔