وزیراعظم: فتنہ الخوارج سمیت کسی کو ملک کا امن تباہ کرنے نہیں دیں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے مردان کے علاقے کاٹلنگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

انہوں نے مردان میں فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی اور قلات میں چھ دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر کے ملک کو بڑے نقصان سے بچایا۔ قوم اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک میں کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو امن برباد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیراعظم: فتنہ الخوارج سمیت کسی کو ملک کا امن تباہ کرنے نہیں دیں گے“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں