کراچی (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ حنا دل پذیر نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ کچھ برسوں سے ٹی وی اسکرین پر کم نظر آنے کی وجہ معیاری اسکرپٹس کی کمی اور اپنے فن پر سمجھوتہ نہ کرنا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے حنا دل پذیر نے کہا کہ میں زیادہ منصوبوں میں کام کرنے کے بجائے معیاری کرداروں کو ترجیح دیتی ہوں اور صرف تعداد بڑھانے کے لیے ایسے کردار قبول نہیں کرنا چاہتی جو میرے تخلیقی معیار کے مطابق نہ ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ اچھے اسکرپٹس مجھ تک پہنچتے ہی نہیں اور جو پہنچتے ہیں تو اب میرا سمجھوتہ کرنے کو دل نہیں چاہتا، اسی وجہ سے میں زیادہ نظر نہیں آتی۔انہوں نے مزید کہا کہ بطور اداکارہ میں ہر طرح کے کردار نبھانے کے لیے تیار ہوں، چاہے کسی عمر رسیدہ خاتون کا کردار ہو، لڑکے کا روپ دھارنا ہو یا کوئی غیر روایتی کردار، لیکن شرط صرف یہ ہے کہ کردار مضبوط ہو، اس کی اسکرین پر اہمیت ہو اور وہ ناظرین پر اثر چھوڑے۔