کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ جگن کاظم نے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد وزن کس طرح کم کیا۔
اپنی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ جگن کاظم نے بتایا کہ ان کے تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد ان کا وزن پہلے سے 45 کلو مزید بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے وہ بےحد پریشان ہوگئی تھیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہیں اس وزن کو کم کرنے کیلئے بہت محنت کرنی پڑی تاہم آخر میں 14 سے 15 کلو وزن کم کرنا ان کیلئے بہت مشکل ہوگیا تھا۔
جگن نے اپنے وزن میں کمی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہر طریقہ آزمانے کے بعد صرف صبح شام نیم گرم پانی کا استعمال شروع کر دیا جس سے ان کا تیزی سے کم ہوگیا اس کی وجہ سے ان کا میٹابولزم زیادہ کام کرنے لگا اور اس طرح ان کا وزن گھٹ گیا۔