متھیرا

شوبز کے لوگ فیک‘ میرا ان سے اعتبار اٹھ گیا ہے‘ متھیرا

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ اور میزبان متھیرا نے پاکستانی شوبز کے حوالے سے اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ انڈسٹری فیک لوگوں کی ہے ان پر سے میرا اعتبار اٹھ گیا ہے۔ ایک انٹرویو میں متھیرا نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری جھوٹے لوگوں سے بھری ہوئی ہے اسی لیے ان کے یہاں بہت کم دوست ہیں۔

متھیرا نے کہا کہ شوبز کے لوگ فیک ہوتے ہیں نے جن پراعتبار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ لوگ کہتے کچھ اور بولتے کچھ اوراورہوتا کچھ اور ہے۔متھیرا نے کہا کہ ان کے برے دنوں میں جب انہوں نے اپنے کام کے حوالے سے لوگوں سے بات کی تو بہت سے لوگوں نے ان کے نمبرز بلاک کردیئے لیکن جنہوں نے مجھے بلاک کیا وہ میرے اچھے دنوں میں مجھ سے رابطہ کرنے کے خواہش مند ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں