برمنگھم(سپورٹس نیوز )آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کو اہم کھلاڑیوں کی انجریز کے باعث بڑا نقصان پہنچا ہے۔انگلینڈ کی کپتان نیٹ سیور برنٹ بائیں پنڈلی میں کھچا ﺅکے باعث ورلڈ کپ کے ابتدائی دو میچز سے باہر ہو گئی ہیں، جس کی تصدیق انگلینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کی ہے۔
دوسری جانب آسٹریلیا کی دو اہم کھلاڑی فیبی لچفیلڈ اور ایشلے گارڈنر بھی انجریز کا شکار ہو گئیں۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فیبی لچفیلڈ کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران ٹانگ کے پٹھوں میں انجری ہوئی، جس کے باعث وہ آئندہ تین میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔آسٹریلوی آل راﺅ نڈر ایشلے گارڈنر کی انجری کی نوعیت اور واپسی کے وقت کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔