صدر مملکت

صدر مملکت نے چار بلز کی منظوری دے دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چار بلز کی منظوری دیدی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے جن چار بلوں کی منظوری دی ہے ان میں کیریج بائی ایئر (ترمیمی) بل 2026، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026، مالی ذمہ داری اور قرضوں کی حدود کے تعین کا (ترمیمی) بل 2026 اور اقبال اکیڈمی (ترمیمی) بل 2026 شامل ہیں۔

صدر مملکت نے عائشہ حمیرا چوہدری (ایس جی/بی ایسـ22) کی بطور رکن وفاقی پبلک سروس کمیشن تقرری کی منظوری بھی دے دی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ لکھیں