کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے کہاہے کہ ہمارے ہاں لوگ بغیر سوچے سمجھے کسی کے بارے میں کچھ بھی کہہ دیتے ہیں۔
حال ہی میں فیصل قریشی نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت کئی موضوعات پر کھل کر بات کی۔اپنے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ایک مرتبہ اپنا وزن کم کیا اور بہت دبلے ہوگئے تو لوگوں نے کہنا شروع کر دیا کہ وہ ڈرگس لینے لگے ہیں .
جس پر اداکار نے کہا کہ کوئی ان لوگوں کو بتائے یہاں ہم پورا دن کھانا نہیں کھاتے ہم ڈرگس لیں گے؟۔فیصل قیریشی نے کہا کہ ہمارے ہاں لوگ کسی کے بارے میں کچھ بھی کہہ دیتے ہیں لوگوں کو کسی کے بارے میں اس طرح جھوٹی افواہیں نہیں پھیلانی چاہیے۔