لاہور(شوبز ڈیسک) نامور اداکاراسامہ خان نے کہا ہے کہ اداکارہ زینب شبیر سے منگنی نہیں کی،مداحوں نے خود فرض کر لیا ہے کہ میری زینب شبیر سے منگنی ہوگئی ہے۔
ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ میں اپنے والدین کے ساتھ کشمیر گیا تھا ہم گاڑی میں بیٹھے تھے کہ ایک خاتون نے شیشہ کھٹکھٹایا اور مجھ سے پوچھا آپ کی بیوی زینب کہاں ہے؟ ساتھی ایک بس سے دو لڑکیاں چلائیں وہ زینب کا منگیتر ہے،میرے والد نے پھر مجھ سے پوچھا کیا تمہاری منگنی ہوئی ہے؟ ۔
انہوں نے کہا کہ ایک بار تو میرے والد کے دوستوں نے انہیں مبارکباد بھی دی اور کہا کہ میرے الفاظ پرشرط لگا ئوتمہارے بیٹے کی زینب سے منگنی ہو گئی ہے اب مجھے عشائیہ دو۔اسامہ خان اور زینب شبیر دونوں پاکستانی اداکاروں کے درمیان ناقابل یقین حد تک قریبی رشتہ ہے جسے وہ ایک دوستی کے نام سے منصوب کرتے ہیں۔