لاہور(شوبز ڈیسک)نامور اداکار افضل خان عرف ریمبو نے کہا ہے کہ میں نے اپنے والدین کی بڑی خدمت کی ہے لیکن آج کے دور کے بچے اپنے والدین کو وقت بھی نہیں دے پاتے ۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے اور آج کے دور میں زمین آسمان کا فرق ہے ، آج نفسا نفسی کا دور ہے ،مجھے یہ افسو س سے کہنا پڑتا ہے کہ والدین کی خدمت تو دور کی بات بچوں کے پاس والدین کے لئے وقت ہی نہیں ہے ۔ آج کے دور میں ایسے بچے بھی ہیں جو اپنے والدین کی خدمت کرتے ہیں لیکن ان کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے ۔
والدین کی خدمت کرنے والے بچوں کو خدا کی ذات نے کامیابیوں سے بھی نوازا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو والدین کی قدر تب ہوتی ہے جب وہ خود ان کی طرح عمر کے اس حصے میں پہنچتے ہیں ۔
٭٭٭٭٭