لاہور(شوبز ڈیسک ) خوبرو اداکارہ سونیا حسین نے لائف پارٹنر کے خدو خال اور اس کی شخصیت بارے بتا دیا ۔
اداکارہ نے کہا کہ لائف پارٹنر کا ہمدردانہ رویہ ہونا چاہیے، ہماری طرح کی لڑکیاں جو شروع سے کام کررہی ہوتی ہیں وہ آزاد خیال ہوتی ہیں۔ہماری جیسی لڑکیوں کو یہ ضرورت نہیں ہوتی کہ کوئی پک اینڈ ڈراپ کرے یا پھر مالی طور پر سپورٹ کرے، لائف پارٹنر میں جذباتی استحکام ہونا ضروری ہوتا ہے کہ آپ اس لڑکی کے ساتھ ہو۔
سونیا حسین نے کہا کہ لائف پارٹنر کا قد اچھا ہونا چاہیے، رنگ کا کوئی فرق نہیں پڑتا، لڑکوں کا سانولا رنگ اچھا لگتا ہے بس اس کی آنکھوں میں رومینس ہونا چاہیے۔