کراچی (شوبز ڈیسک) معروف ادکارہ و ماڈل سونیا حسین کی نئے انداز میں کی گئی ریمپ واک مداحوں کو متاثر نہ کر سکی۔
اداکارہ نے گزشتہ روز پاکستانی معروف کلوتھنگ ڈیزائنر دیپک پروانی کے فیشن شو میں ریمپ واک کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔سونیا حسین نے ریمپ واک روایت سے ہٹ کر سنجیدہ انداز کے بجائے شرارتی، لڑکھڑاتے اور بل کھاتے ہوئے کی جس پر مداحوں کی تنقید جاری ہے۔
مداحوں کا کہناہے کہ اداکارہ اس میں کچھ خاص نہیں لگ رہی ہیں اور نہ ہی ان کا لباس کچھ خاص ہے۔