ہندو طلبہ

سندھ حکومت کا ہندو طلبہ کےلئے مذہبی کتب شائع کرنے کا فیصلہ

کراچی (ایجوکیشن ڈیسک)سندھ حکومت نے ہندوطلبہ کے لئے مذہبی کتب شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سرکاری اسکولوں میں تیسری اورپانچویں جماعت کےلئے ہندوطلبہ کےلئے کتابیں متعارف کرائی جائیں گی۔

اس ضمن میںجری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اسکولوں میں ہندوطلبہ کےلئے کتابیں متعارف کرائی جائیں گی،تیسری سے پانچویں جماعت کےلئے تین مذہبی کتب شائع کی جائیں گی،تعلیمی سال 2026-27 میں نئی کتب پڑھائی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فنڈزنہ ہونے کے باعث سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتب کی اشاعت سے معذرت کی، آئندہ سال سے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کتب کی اشاعت کرےگا،رواں سال نجی فلاحی ادارے کوکتب شائع کرنے کی اجازت دےدی گئی،کتابوں کی تقسیم سندھ ٹیکسٹ بک بورڈکے ذریعے ہوگی۔ آئندہ سال کتابوں کی اشاعت کےلئے ٹیکسٹ بک بورڈکو بجٹ مختص کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،اضلاع اور کلاسز کے حساب سے ہندو طلبہ کا ڈیٹا فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں