اسلام آباد(نیوز ڈیسک )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے منگل کو جوڈیشل کمیشن اجلاس کی کارروائی میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ججزکی دیگر کورٹس منتقلی کا معاملہ عدلیہ پر انتظامیہ کے کنٹرول کو ظاہر کرتا ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹرگوہر نے کہا جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کے حوالے سے سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی دیگر کورٹس منتقلی پر غو ر ایک غیرمعمولی اقدام ہے۔ 50 سال میں کسی ہائیکورٹ جج کواسکی رضامندی کے بغیردوسری ہائیکورٹ منتقل نہیں کیا گیا۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ یہ اقدام من مانا،غیرمنصفانہ اورسزا دینے کی عکاسی کرتا ہے، یہ عدلیہ پر انتظامیہ کے کنٹرول کو ظاہر کرتا ہے، ہم اس اقدام کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، پہلے سے تقسیم شدہ عدلیہ میں ججز کو آزادانہ طور پر اپنے فرائض انجام دینے دیا جائے۔












