راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پمز ہسپتال میں طبی معائنہ کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ رات خصوصی سکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے پمز لے جایا گیا جہاں عمران خان کی آنکھوں، دانت اور دیگر حوالے سے چیک اپ کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کا معمول کا طبی معائنہ تھا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی کو طبی معائنہ کے بعد منگل کی علی الصبح واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔












