ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر خود کو ٹرافی کہے جانے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی عورت کو اس طرح کا لیبل دینا قابلِ قبول نہیں۔
پریتی زنٹا نے اپنے ایکس اکاﺅنٹ پر جاری چیٹ سیشن کے دوران ایک صارف کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی عورت ٹرافی نہیں بننا چاہتی، ٹرافیاں شیشے کے شو کیس میں رکھی جاتی ہیں، جبکہ عورت کا مقام آپ کی زندگی اور دل میں ہوتا ہے۔
ان کے اس جواب کو سوشل میڈیا پر کافی پزیرائی ملی اور صارفین نے ان کے واضح اور باوقار موقف کو سراہا ہے۔












