کراچی (شوبز ڈیسک) حال ہی میں رمضان خصوصی ٹرانسمیشن کے ایک شو میں ایمن خان نے اپنے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے کی وجوہات پر روشنی ڈالی۔
گزشتہ روز ایمن خان رمضان خصوصی ٹرانسمیشن میں بطور مہمان نمودار ہوئیں جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ کس طرح ان کی بیٹی امل منیب کی آمد نے زندگی کے بارے میں ان کا نقطہ نظر بدل دیا ہے۔ ایمن سے پوچھا گیا تھا کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری کیوں چھوڑی؟
جس پر منیب بٹ کی اہلیہ ایمن نے جواب دیا کہ اب ان کی ترجیحات اب مختلف ہیں کیونکہ جب وہ غیر شادی شدہ تھیں اور ان کی کوئی اولاد نہیں تھی تو وہ وقت کچھ اور تھا۔
ایمن نے مزید کہا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہیں اور ان کا فیشن بزنس پہلے ہی اتنا اچھا کر رہا ہے کہ انہیں اداکاری میں آنے کی ضرورت نہیں ہے۔