ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سْپر سٹار اکشے کمار اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی نئی آنے والی فلم ‘مشن رانی گنج’ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
فلم مشن رانی گنج میں اکشے کمار بھارت کے سب سے بڑے ریسکیو مشن کے بہادر ہیرو جسونت سنگھ گل کا کردار کرتے نظر آئیں گے جنہوں نے سال 1989 میں رانی گنج میں کوئلے کی ایک کان میں پھنسنے والے 65 کان کنوں کوبچایا تھا جو سیلاب سے بچ جانے کے بعد کوئلے کی کان میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے تھے۔
جذبات اور ڈرامہ سے بھرپور فلم مشن رانی گنج کا آفیشل ٹریلر یوٹیوب پر جاری کردیا گیا ہے، مشن رانی گنج کا ٹریلر دیکھ کر مداح اکشے کمار کے کردار جسونت سنگھ گل کی بہادری کو دیکھ سکیں گے۔واضح رہے کہ فلم ”مشن رانی گنج” 6 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی، فلم میں اکشے کمار کے ساتھ پرینیتی چوپڑا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔