لاہور(شوبز ڈیسک)نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ بچوں کی تربیت والدین کی ذمہ داری ہے لیکن بد قسمتی سے آج کے دور میں والدین نے بھاری فیسوں کے عوض یہ ذمہ داری بھی تعلیمی اداروں پر ڈال رکھی ہے ،انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا نے رشتوں کو کمزور کردیا ہے اور ہمارے پاس ایک دوسرے کیلئے وقت ہی نہیں ۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حمیرا ارشد نے کہا کہ پہلے دور میں والدین بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دیتے تھے لیکن آج والدین نے اس کی ذمہ داری تعلیمی اداروں پر ڈال دی ہے کیونکہ وہ بھاری فیسیں جو ادا کرتے ہیں لیکن ایک وقت آتا ہے کہ انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں انٹر نیٹ کے خلاف نہیں اس کے بہت سے مثبت پہلو ہیں لیکن ہمارے ہاں منفی پہلو کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے ۔