لاہور( نیوز ڈیسک)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید19روپے اضافے سے 473روپے کلو، زندہ برائلر مرغی کی قیمت13روپے اضافے سے 326 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوںکی قیمت ایک روپے اضافے سے268روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔
دو روز میں برائلر گوشت کی قیمت میں48روپے کلو اضافہ دیکھا گیا ۔ اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے15سے 20روپے کلو زائد قیمت پر فروخت کیا گیا ۔