نواز شریف

نواز شریف کا رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کے والد، رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے تعریتی بیان میں کہا کہ ملک محمد اقبال چنڑ کی وفات پر انتہائی دکھ ہوا۔ وہ ایک مخلص نمائندے تھے جنہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔

اپنا تبصرہ لکھیں