بشری انصاری

فہد شیخ کی معذرت پر انہیں معاف کر دینا چاہیے، انکے مستقبل کو داﺅ پر نہیں لگانا چاہیے: بشری انصاری

کراچی(شوبز ڈیسک ) اداکارہ بشری انصاری نے محمد احمد اور فہد شیخ کے حالیہ تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فہد شیخ نے معافی مانگ لی ہے تو اسے معاف کر دینا چاہیے، اس پر پابندیاں عائد کرنا مناسب نہیں۔ سینئر اداکارہ بشری انصاری نے اس حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ جب فنکار ایک ساتھ کام کرتے ہیں تو شوٹنگ کے دوران خوش گوار ماحول ہوتا ہے، جہاں سب ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو محمد احمد نے بھی اس وقت اسے نظر انداز کر دیا تھا، تاہم ممکن ہے بعد میں انہیں محسوس ہوا ہو کہ معاملہ حد سے بڑھ گیا ہے۔بشری انصاری کا کہنا ہے کہ فہد شیخ کی جانب سے معذرت کے بعد انہیں معاف کر دینا چاہیے اور ان پر پابندی لگانے جیسے مطالبات مناسب نہیں، کیونکہ فہد نے نہ تو محمد احمد کو کمرہ چھوڑنے کا کہا اور نہ ہی نشست سے اٹھنے کا۔

انہوں نے کہا کہ میرے تجربے میں جونیئر فنکار ہمیشہ میرے ساتھ احترام سے پیش آئے ہیں، بعض اوقات زبان پھسل جاتی ہے، ایسے میں معذرت قبول کر لینی چاہیے اور کسی ایک غلطی کی بنیاد پر کسی کے مستقبل کو دا پر نہیں لگانا چاہیے، کیونکہ یہ کوئی ایسا جرم نہیں جس میں کسی کی جان گئی ہو۔

اپنا تبصرہ لکھیں