پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی کا کوئلے کی کان میں 34 مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں ہونے والے المناک دھماکے کے نتیجے میں 34 مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ وہ اس المناک سانحے پر متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے کی شفاف اور جامع تحقیقات کی جائیں اور غفلت یا کوتاہی کے مرتکب ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو ہر ممکن مالی اور انتظامی معاونت فراہم کی جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔شیری رحمان نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں