وزیراعظم قرضہ سکیم

پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی تبدیلی کیلئے اسٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتر آج اور کل رات 8بجے تک کھلے رہیں گے

لاہور( کامرس ڈیسک)اسٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتر پرانے ڈیزائن کے متروکہ نوٹوں کی تبدیلی کے لیے آج اور کل(جمعہ اور ہفتہ) رات 8بجے تک کھلے رہیں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق   10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے بینک نوٹوں کے تبادلے کی مقررہ آخری تاریخ  31 دسمبر 2022 ہے۔ یہ بینک نوٹ صرف اسٹیٹ بینک کے ذیلی ادارے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن  کے فیلڈ دفاتر سے  تبدیل کروائے جاسکتے ہیں ۔ عوام کو سہولت دینے کی غرض سے ایس  بی پی  بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر آج اور کل ( جمعہ اور ہفتہ )رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق عوام 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے بینک نوٹ 31 دسمبر 2022  تک یا اس سے قبل تبدیل کرالیں،مقررہ تاریخ گزرجانے کے بعد یہ نوٹ  تبدیل نہیں کروائے جاسکیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں