تمنا بھاٹیا

سب یہیں رہ جانا ہے‘ دولت اور شہرت کو انجوائے کررہی ہوں‘ تمنا بھاٹیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا کا کہنا ہے کہ وہ کاروبار اور دولت بنانے کے اس پورے سفر سے بہت لطف اندوز ہو رہی ہیں، لیکن ان کا مقصد صرف پیسہ جمع کرنا نہیں بلکہ اپنی ایک الگ پہچان بنانا ہے۔ ایک انٹرویو میں تمنا بھاٹیا نے اپنی دولت، کامیابی اور کاروبار کے بارے میں کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایک بات سمجھ لی ہے کہ کوئی بھی یہ دولت ساتھ لے کر کہیں نہیں جا سکتا۔ میرے لیے دولت کا مطلب یہ ہے کہ میں اس کے بننے کے عمل سے لطف اٹھا رہی ہوں۔ میں دولت، شہرت اور اپنی شناخت بنانے کے سفر کو انجوائے کر رہی ہوں، کیونکہ مجھے اس میں واقعی بہت مزہ آ رہا ہے۔پیسے کی ضرورت اور اس کے استعمال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا، میں نہیں جانتی کہ میں اس دولت کا کیا کروں گی۔

کوئی بھی انسان اتنے سارے پیسے کا آخر کیا کرتا ہے؟ ایک حد کے بعد آپ پیسے سے مزید کچھ نہیں کر سکتے۔ اصل بات یہ ہے کہ میں بس کچھ ایسا کرنا چاہتی ہوں جو اپنے آخری انجام تک پہنچے۔تمنا بھاٹیا کا ماننا ہے کہ جب انسان کسی اچھے مقصد کے لیے کام کرتا ہے تو پیسہ خود بخود آ جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں