کراچی (شوبز ڈیسک) معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے بھارتی اداکاراﺅں ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کے مبینہ کاسمیٹک پروسیجرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پروسیجرز نے ان کی فطری خوبصورتی کو متاثر کیا ہے۔
نادیہ خان نے حال ہی میں اپنے مارننگ شو میں گفتگو کے دوران کاسمیٹک پروسیجرز کے ممکنہ اثرات پر بات کی۔گفتگو کے دوران نادیہ خان نے کہا کہ کاسمیٹک پروسیجرز کروانے سے پہلے لوگوں کے ذہن میں ایک خوف موجود ہوتا ہے کہ کہیں ان کا چہرہ بھی ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کی طرح متاثر نہ ہو جائے۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ دونوں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شمار ہوتی ہیں، لیکن مبینہ طور پر ان پروسیجرز کے بعد ان کے چہروں کی قدرتی خوبصورتی متاثر ہوئی، اگر ان کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو پھر عام لوگوں کا کیا ہو گا؟انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں بعض اوقات کاسمیٹک طریقہ علاج کے بعد چہرہ اپنی سابقہ حالت میں واپس نہیں آتا۔