صابری سسٹرز

صابری سسٹرز کی تصویر ٹائم اسکوائر پر آویزاں

نیویارک (شوبز ڈیسک) پاکستانی موسیقی کی معروف جوڑی صابری سسٹرز کو نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر میں اسپاٹی فائے کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر نمایاں کیا گیا ہے۔

یہ اعزاز اسپاٹی فائے کے ایکول پروگرام کے تحت دیا گیا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر کی خواتین فنکاروں کو فروغ دینا اور انہیں عالمی سطح پر شناخت فراہم کرنا ہے۔2 بہنوں انعمتہ صابری اور سمن صابری پر مشتمل اس جوڑی کی تصویر بل بورڈ پر آویزاں کی گئی، دونوں بہنیں ان پاکستانی خواتین فنکاروں میں شامل ہیں جنہیں حالیہ برسوں میں اس پروگرام کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا گیا ہے۔

صابری سسٹرز کا تعلق جنوبی ایشیا کے ممتاز قوال گھرانوں میں شمار ہونے والے صابری گھرانے سے ہے، وہ نامور قوال مرحوم امجد صابری کی بھتیجیاں ہیں۔اس اعزاز پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے صابری سسٹرز نے کہا کہ اسپاٹی فائے کے ایکول پروگرام کے ذریعے پاکستان کی نمائندگی کرنے والے فنکاروں کی فہرست میں شامل ہونا ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں