اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سینئر وکیل دان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر انتخابات نہ کروانے اور سہولت کار بنا وہ آئین شکن ہے،
انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے حلقہ بندیاں تاخیری حربہ ہے یہ نہیں ہونے دیں گے۔سپریم کورٹ بار کے وکلاء کنونشن سے بیرسٹر اعتزاز احسن نے ویڈیو لنک کے زریعے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر انتخابات نہ کروانے اور سہولت کار بنا وہ آئین شکن ہے۔
بیرسٹر اعتزازاحسن نے کہاکہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے حلقہ بندیاں تاخیری حربہ ہے یہ نہیں ہونے دیں گے۔انہوںنے کہاکہ نگران حکومت کو آئین اختیار نہیں دیتا کہ وہ کسی بھی طرح کے انتظامی فیصلے کریں، وکلاء کے کنونشن کو ایمان مزاری ایڈوکیٹ کے نام کریں جو اس وقت گرفتاریوں کا سامنا کر رہی ہے۔
بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہاکہ شہریار آفریدی کو تیرا بار گرفتار کیا گیا کیا قانون اور انصاف ایسا ہے۔