ایم کیو ایم پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان کا پیپلزپارٹی کے خلاف 25 جولائی سے احتجاجی تحریک کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان نے 25 جولائی کو شاہ فیصل ٹاﺅ ن سے پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد پر احتجاجی تحریک کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر فاروق ستار ، انیس قائم خانی ، امین الحق سمیت زمے داران ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔احتجاجی جلسے میں سندھ حکومت کے مظالم، تعصب، کرپشن اور نااہلی کے خلاف عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

مظاہروں میں پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے خلاف وائٹ پیپر بھی جاری کیا جائے گا۔شاہ فیصل کے بعد ایم کیو ایم کراچی کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کرے گی پھر تمام اضلاع کے بعد گرینڈ احتجاج کیا جائے گا۔ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق گرینڈ احتجاج کے لئے شاہراہ فیصل ،مزار قائد پر باغ جناح سمیت دیگر آپشن زیر غور ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں