تہران (نیوز ڈیسک )ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں ایران کا حقیقی دوست ثابت ہوا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے دوران ایران کے پارلیمانی سپیکر و چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے کہا کہ مشکل حالات میں پاکستان کے عوام اور قیادت کی رفاقت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
باقر قالیباف نے کہا کہ پاکستان کے عوام خوشی اور آزمائش دونوں مواقع پر ایران کے مخلص دوست ثابت ہوئے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایران کی ترقی سے خطے میں امن اور استحکام کو بھی فروغ ملے گا، باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔