لاہور( کامرس ڈیسک)صوبائی دارلحکومت لاہور میں چکی آٹامالکان نے ایک کلو چکی کے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں مزید 5روپے اضافہ کر دیا جس کے بعد ایک کلو چکی کے تیار کردہ آٹے کی قیمت 135روپے سے بڑھ کر 140روپے ہو گئی ۔
آٹا چکی مالکان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 4700 روپے سے بڑھ گئی ہے اور شام 6بجے سے لے کر رات 10بجے تک بجلی کے ایک کمرشل یونٹ کی قیمت 70روپے سے 80روپے تک پہنچ گئی ہے جس کے باعث چکی کے تیار کردہ آٹے کی فی کلو قیمت میں اضافہ5 روپے کا اضافہ کیا گیا۔انہوںنے کہا کہ حکومت گندم کی قیمت میں مسلسل اضافہ روکنے کیلئے گندم اور اس کی مصنوعات کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر فوری طور پر پابندی عائد کرے ۔