لاہور ( نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اوکاڑہ کے علاقے طاہر کلاں میں 3سالہ بچی کی لاش ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعلی نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے۔بچی کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی نے بچی کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیاہے ۔