اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء، عسکری قیادت اور دیگرحکام شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے حوالے سے امور پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی حکام اجلاس میں تاجروں اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتوں پر آگاہ کریں گے جب کہ اجلاس میں سرمایہ کاری سمیت اہم امور پر فیصلے بھی ہوں گے۔