لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ میرا نے بالی ووڈ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار کی پیشکش ملنے کا انکشاف کیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران میرا نے انکشاف کیا کہ انہیں یش چوپڑا کی فلم جب تک ہے جان میں شاہ رخ خان کے مقابل مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی۔
اداکارہ میرا نے یہ بھی بتایا کہ کئی مسائل کی وجہ سے میں وہ پیشکش قبول نہیں کر سکی اور بعد میں وہ کردار کترینہ کیف کو ملا۔