اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ہے ۔ سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے آج وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔