ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی نئی تصاویر نے مداحوں کی تشویش ختم کردی۔کچھ دن قبل سلمان خان کی ممبئی میں منعقدہ سرکاری تقریب میں شرکت کی ویڈیو دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے تھے۔اداکار اس ویڈیو میں کمزور اور بیمار دکھائی دے رہے تھے، جس کے سبب ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے۔
اب ہفتے کے روز سلمان خان نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ایک مرتبہ پھر اپنے پرانے دبنگ انداز میں دیکھ کر مداح خوش ہوگئے۔
انہوں نے اپنی تصاویر کے ساتھ لکھا کہ سلمان خان ڈر گیا، جو ڈر گیا وہ مر گیا۔ان تصاویر کے سامنے آنے کے بعد مداحوں کی تشویش ختم ہو گئی اور مداح انہیں پھر سے پرانے لک میں دیکھ کر خوش ہوگئے۔دبنگ اداکار کی تصاویر پر کمنٹ سیکشن میں مداحوں نے خوشی اور ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔