عظمی بخاری

آصف زرداری صاحب کو انکی سالگرہ مبارک ہو، عظمی بخاری

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ آصف زرداری صاحب کو انکی سالگرہ مبارک ہو۔اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ شکر کریں مینارِ پاکستان میں جلسے کی خفت سے نجات مل گئی، پیپلز پارٹی کی طرف سے زرداری صاحب کی سالگرہ پر لاہور میں جلسے کا اعلان کیا گیا۔

عظمی بخاری نے کہا کہ پھر اس طرح کا خالی کرسیوں کا جلسہ کرنا زرداری صاحب کی توہین ہے، جس نے بھی ان کو لاہور میں جلسہ کرنے کا مشورہ دیا اسکی کلاس ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کل رات گورنر ہاﺅہس پنجاب میں خالی کرسیوں کا جم غفیر تھا، کرسیاں 2 ہزار تھیں اور جلسے میں بندے ڈیڑھ سو تھے، پیپلز پارٹی کو پنجاب میں چوتھے نمبر پر لانے والے وہی لوگ ہیں جو اپنی پارٹی کو غلط رپورٹیں دیتے ہیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پنجاب والی قیادت کا پارٹی سے زیادہ پنجاب حکومت پر فوکس ہے، یہ لوگ اپنی پارٹی پر توجہ دیتے تو آج پنجاب میں پیپلز پارٹی کا یہ حال نہ ہوتا۔

اپنا تبصرہ لکھیں