کراچی (شوبز ڈیسک)اداکارہ حرا مانی نے کہاکہ لوگوں کی زندگی میں ان کی قدر کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ یہ ہمیشہ ایسے ہی کیوں ہوتا ہے کہ کسی انسان کی قدر اس کے دنیا میں رہتے ہوئے ہونے کی بجائے چلے جانے کے بعد ہوتی ہے اور ہم اپنے علاوہ کسی اور کو آگے بڑھتے ہوئے کیوں نہیں دیکھ سکتے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ کسی کی ساری زندگی کی محنت ہمیں اپنی تھوڑی سی محنت کے آگے کچھ نہیں لگتی ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں اپنے آپ سے باہر نکلتے ہوئے دوسروں کو جاننا چاہیے کیونکہ محبت اور عزت کے وہ لوگ بھی حقدار ہوتے ہیں۔